اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: جیت پورہ علاقے کی تاریخی تعزیہ منسوخ

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کے جیت پورہ علاقے میں آٹھ محرم الحرام کو 250 برس سے تعزیہ داری ہوتی تھی، لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تعزیہ نہیں رکھی جائے گی۔

historical taziya programme cancelled due to coronavirus in varanasi
جیت پورہ علاقے کی تاریخی تعزیہ منسوخ

By

Published : Aug 28, 2020, 8:53 PM IST

سنی مکتبہ فکر کی جانب سے بنارس کے جیت پورہ تھانہ علاقے میں آٹھ محرم الحرام کو تاریخی تعزیہ رکھی جاتی تھی، جہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے تھے اور سید الشہداء حضرت امام حسین سے اپنی عقیدت کا والہانہ اظہار کرتے تھے اور نذرانہ پیش کیا کرتے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن رواں برس حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق تعزیہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

علاقے کے سردار اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ، 'حکومت نے جو گائیڈ لائن جاری کی ہے، اس پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ کچھ دن قبل تعزیہ متولیان وتعزیہ داران نے ایک نشست منعقد کی تھی، جس میں متفقہ طور پر فیصلہ لیا گیا کہ اس برس کورونا وائرس پیش نظر تعزیہ داری نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

ننھے بچوں کی تعزیہ، بنارس کی منفرد پہچان

گھروں میں ہی شہیدانِ کربلا کے نام سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا اور حضرت امام حسین کے نام سے ایصال ثواب، صدقات و عطیات کئے جائیں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details