ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ماہ ربیع الاوّل میں شہر کے مختلف حصوں میں نعت خوانی،قومی یکجہتی جلسہ،تقریر و دیگر پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا تھا۔
رواں برس کووڈ۔19 کی وجہ سے سبھی بڑے پروگرام منسوخ کر دیئے گئے تھے حکومت و انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شہر میں چند پروگرام کیے گئے۔
اسی ضمن میں رحمانیہ سیرت کمیٹی کی جانب سے منعقد کیا جانے والا تاریخی قومی یکجہتی جلسہ کووڈ۔19 کے اصولوں کی پابندی کرتے ہوئے محلہ ڈھڑیانہ ٹولہ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں سبھی مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔
مہمانوں کا گلپوشی کرکے خیر مقدم کیا گیا۔ تو وہیں اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد علیم نے کہا کہ کووڈ۔19 کے مد نظر تاریخی جلوس کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور حکومت کی رہنمانہ خطوط کے مطابق قومی یکجہتی کا جلسہ منعقد کیا گیا ہے۔