اردو

urdu

ETV Bharat / state

Police Tiranga Yatra In Noida پولیس کی ترنگا یاترا میں جامع مسجد کے امام سمیت کثیر تعداد میں مسلمانوں کی شرکت - نوئیڈا نیوز

نوئیڈا کے مختلف مقامات پر آزادی کے امرت مہوتسو کا پروگرام منعقد ہوا۔ سڑکوں سے لے کر گلیوں تک لوگ جشن آزادی میں مصروف ہیں۔ ہر طرف ترنگا ہی ترنگا دکھائی دے رہا ہے۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر نوئیڈا پولیس نے بھی ترنگا یاترا نکالی۔ Police Tiranga Yatra In Noida

پولیس کی ترنگا یاترا
پولیس کی ترنگا یاترا

By

Published : Aug 14, 2022, 4:03 PM IST

نوئیڈا:ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میں پولیس کی جانب سے ایک ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں جامع مسجد کے امام، کمشنر آلوک سنگھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس ترنگا یاترا میں ہر سماج کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آپسی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام دیا گیا۔ Police Tiranga Yatra In Noida

پولیس کی ترنگا یاترا

نوئیڈا کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر اس یاترا میں حصہ لیا اور پیش پیش نظر آئے۔ سیکٹر 8 جامع مسجد نوئیڈا کے امام سمیت تمام مذہبی رہنما، ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں ترنگا یاترا میں حصہ لیا۔ DCP، ADCP، CP سمیت نوئیڈا زون کے SHO فورس موجود رہیں، کمشنر آلوک نے ترنگا یاترا میں شامل سماج کے تمام لوگوں، مذہبی رہنماؤں اور سابق فوجیوں کا شکریہ ادا کیا۔

پولیس کی ترنگا یاترا

ترنگا یاترا سیکٹر 12 سے سیکٹر 22 سے ہوتی ہوئی نوئیڈا اسٹیڈیم سیکٹر 21 پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران پولیس اہلکار جذبہ حب الوطنی میں ضم ہو کر نعرہ بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:Azadi Ka Amrit Mahotsav آزادی کا امرت مہوتسو کے پیش نظرملک بھر تقاریب کا انعقاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details