غازی آباد: اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مودی نگر میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف ہندو یوا واہنی کے کارکنوں کا مراد نگر تھانے کے گیٹ پر احتجاج Hindu Yuva Vahini workers protest کرنا پہنگا پڑگیا۔
ذرائع کے مطابق آج مودی نگر میں واقع مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کو لے کر آج ہندو یوا واہنی کے کارکنوں نے مرادنگر تھانے کا گھیراؤ کیا جس کے بعد مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہندو یوا واہنی کے مہا نگر صدر سمیت 41 کے خلاف کیس درج کر لیا اور کارروائی شروع کردی۔