ہندو تنظیموں نے حماس کے خلاف کیا زبردست احتجاجی مظاہرہ مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں مختلف ہند تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حماس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔مظاہرین نے حماس کے پتلے نذرآتش کئے۔مظاہرین نے حماس کے خلاف نعرہ بازی کی۔
ذرائع کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہندو مذہبی تنظیموں نے آج اسرائیل کی حمایت میں حماس کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظفر نگر کے مرکزی چوراہ شیو مورتی پر ہندو سنگھرش سمتی کے کارکنان اور عہدے داران نے حماس کے پتلے کو نذر آتش کیا۔ سڑکوں پر گھنٹوں تک مظاہرے کا سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں:AMU students اے ایم یو طلباء نے اپنے اوپر درج مقدمات کو غلط بتایا
ہندو مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے حماس نے اسرائیل کے رہائشی علاقوں میں حملہ کیا ہے۔ ہم اس کی کڑی مذمت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہفتے کے روز حملے کے بعد سے دونوں طرف سے کاروائیاں جاری ہیں۔ حماس اور اسرائیل کی جانب سے دو طرفہ کاروائیوں میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطین کے لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ عالمی رہنماوں نے اسرائیل فلسطین کے درمیان جاری جنگ پر مختلف رد عمل کا اظہار کیا۔ بیشتر اسلامی ممالک نے حماس کی حمایت کرتے ہوئے اس حملے کے لئے اسرائیل کو ذمہ دار ٹہرایا جبکہ بیشتر مغربی ممالک نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے حماس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔