اردو

urdu

میرٹھ: رام مندر کے بھومی پوجن پر اٹھا سوال

By

Published : Jul 28, 2020, 7:16 AM IST

ہندو مہا سبھا کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھومی پوجن کے لئے مدعو نہ کیے جانے اور انہیں نظر انداز کرنے پر بھی انہوں نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

میرٹھ: رام مندر کے بھومی پوجن پر اٹھے سوال
میرٹھ: رام مندر کے بھومی پوجن پر اٹھے سوال

ریاست اتر پردیش کے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے 'بھومی پوجن و شیلا نیاس' تقریب کا انعقاد 5 اگست کو کیا جائے گا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہوں گے لیکن بھومی پوجن کی تاریخ اور وقت کو لے کر شنکراچاریہ سوامی سوروپانند کے اعتراضات کی حمایت کرتے ہوئے اب اکھل بھارتیہ ہندو مہا سبھا، میرٹھ کے ذمہ داران نے بھی بھومی پوجن کی تاریخ اور وقت کو نامناسب اور 'اشوبھ' بتاتے ہوئے سوال اٹھایا ہے۔

میرٹھ: رام مندر کے بھومی پوجن پر اٹھا سوال

ہندو مہا سبھا کے قومی نائب صدر پنڈت اشوک شرما نے میرٹھ میں پریس كو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'ہندو مذہبی گرنتھوں میں ''کرشن پکش کے دکشینائن بھدرپد'' کو نامناسب وقت کہا گیا ہے اور اسی وقت میں رام مندر تعمیر کے بھومی پوجن کا کام بھی انجام دیا جا رہا ہے، جو ٹھیک نہیں ہے۔'

وہیں اس موقع پر ہندو مہا سبھا کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھومی پوجن کے لئے مدعو نہ کیے جانے اور نظر انداز کرنے پر بھی ہندو مہا سبھا نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: رام مندر کا 5 اگست کو بھومی پوجن، مودی شرکت کر سکتے ہیں

شنکراچاریہ سوروپانند کے بعد ہندو مہا سبھا نے بھی رام مندر بھومی پوجن کی مہورت پر اٹھائے سوال سے ایک بات تو صاف ہے کہ اشوبھ مہورت میں بھومی پوجن رکھنے سے ہندو مہا سبھا كو ایک بار پھر بی جے پی كو نشانہ بنانے کا موقع ضرور مل گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details