اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hindu girl missing لکھنو سے ہندو لڑکی لاپتہ، افراد خاندان نے مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا - مسلم نوجوان کے ساتھ فرار ہونے کا شبہ ظاہر کیا

لکھنؤ کے موہن لال گنج علاقے میں رہنے والی 17 سالہ لڑکی اپنے گھر سے ایک کلومیٹر دور واقع اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ Hindu girl missing from Lucknow, family members suspect she ran away with Muslim youth

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 7:44 PM IST

لکھنو (اترپردیش) : اتر پردیش میں لکھنؤ کے موہن لال گنج علاقے میں رہنے والی 17 سالہ لڑکی اپنے گھر سے ایک کلومیٹر دور واقع اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ وہ والدین اور اس کے دو بھائیوں کی چھیتی تھی۔ 17 ستمبر لڑکی گھر سے غائب ہوگئی۔ گھر کے افراد نے ہر جگہ تلاش کیا لیکن کہیں بھی پتہ نہیں چلا۔ بالآخر لڑکی کے گھر والوں نے پولیس میں گمشدگی کی اطلاع دی۔ افراد خاندان کے مطابق لڑکی مبینہ طور پر ایک مسلم نوجوان کی محبت میں گرفتار تھی۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے لڑکی اسی نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی ہوں۔ پولیس نے اس معاملہ میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

یہ ھی پڑھیں: Dalit Girl Raped in Maharajganj مہاراج گنج میں دلت لڑکی کی عصمت کے الزام میں سابق بی جے پی لیڈر کو جیل بھیجا گیا

اطلاعات کے مطابق ہندو لڑکی کچھ دنوں سے گھر میں نماز ادا کررہی تھی، پردہ کا اہتمام کررہی تھی اور بت پرستی سے افراد خاندان کو روک رہی تھی۔ خاندان کے افراد نے بتایا کہ لڑکی کے بیاگ سے کچھ خطوط اور دین اسلام کی کتابیں بھی ملی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کچھ روز قبل اسلام مذہب میں داخل ہوگئی تھی اور اس نے اسلامی احکامات کے مطابق اپنی زندگی کو بسر کرنا شروع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ لڑکی 17 ستمبر کو گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details