اردو

urdu

ETV Bharat / state

Communal Harmony Rally In Muzaffarnagar مظفرنگر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ریلی کا انعقاد - تنظیم میرٹھ سیوا سماج

ضلع مظفر نگر کے ثروٹ میں واقع محمودیہ مدرسے سے مدرسے کے بچوں اور سماجی خدمت تنظیم نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی نکالی.تمام مذاہب کے لوگوں نے اس ریلی میں شرکت کی اور اسے کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ Communal Harmony Railly In Muzaffarnagar

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی
مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی

By

Published : Jan 18, 2023, 7:12 PM IST

مظفرنگر: ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لئے کام کرنے والی تنظیم میرٹھ سیوا سماج نے محمودیہ مدرسہ ثروت سے ایک ریلی نکالی۔ اس ریلی کا مقصد یہ تھا کہ ضلع میں آپسی بھائی چارہ قائم کرنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کی جائے۔

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ریلی کا انعقاد

اس موقع پر مہمان خصوصی سماجی کارکن منیش چودھری اور مدرسہ کے مہتمم نے مشترکہ طور پر ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ریلی کو خطاب کرتے ہوئے منیش چودھری نے کہا کہ ہندو مسلم ہندوستان کی دو آنکھیں ہیں۔دونوں مذاہب کے لوگوں کو مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ ہندو مسلمان مل کر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا اور ہندوستان کا نام پوری دنیا میں روشن ہوگا۔

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی

سماجی کارکن نے کہاکہ ٹیم سماج میں آپسی بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔میرٹھ سیوا سماج سنستھا کے تعاون سے اس مہم کو مزید تقویت ملی ہے۔اس موقع پر مسلم سماج کے معزز لوگوں کے ساتھ ساتھ مقامی علماء کرام نے بھی باہمی بھائی چارہ قائم کرنے کے لئے سماجی کارکن ٹیم اور میرٹھ سیوا سماج سنستھا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی

میرٹھ سیوا سماج سنستھا سے تعلق رکھنے والے کلدیپ تیاگی نے کہا کہ ان کی تنظیم سال 2019 سے کام کر رہی ہے ۔سماج میں آپسی بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھا جا رہا ہے۔ مظفر نگر شہر اور دیہات علاقے بگھرا، شاہ پور بلاک میں اب اگلے دس دنوں تک اسی طرح کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی

یہ بھی پڑھیں:Islamic Books Distribution In Magh Mela ماگھ میلے میں اسلامی کتابیں تقسیم کرنے پر تین مسلم نوجوان گرفتار

اس موقع پر عمران عادل قاسمی،محمودیہ مدرسہ استاد کے پی چودھری، بھارتیہ پردھان، وریندر منا، بھائی عابد وارڈ ممبر، واجد وارڈ ممبر، شبانہ اگن واڑی کے ساتھ کلدیپ تیاگی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقعے پر عمران عادل قاسمی محمودیہ مدرسہ استاد واجد ممبر، عابد ممبر، محمد مصطفی، محمد نعیم، شبانہ آنگن واڑی، افسانہ آشا، محمد کلیم اللہ، صلاح الدین، انتظار، قاری عمران، محمد فرید، قاری انعام، مستقیم منصوری، شویب تیاگی وغیرہ موجود تھے۔

مظفرنگر کے ثروٹ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details