ممبئی کے ہانڈی والا مسجد میں نمازی نماز جمعہ سے قبل اپنے بازوں میں سیاہ فیتہ باندھ کر بطور احتجاج مسجدوں میں داخل ہوئے۔ جنوبی ممبئی کی تمام مساجد میں حجابی شیرنی اور حجاب تنازع میں مسلمانوں کی سربلندی کےلیے دعا Pray for The Glory of Muslims in the Hijab Controversy کی گئی۔
ہانڈی والا مسجد میں جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اثر ممبئی کی تمام مساجد و مضافاتی مساجد میں بھی رہا۔ ممبئی ہانڈی والا مسجد کے خطیب و امام مولانا اعجاز کشمیری نے بتایاکہ کرناٹک میں جس طرح سے شرپسندوں نے ایک تنہا مسلم طالبہ کو گھیر کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی Miscreants Surrounded a Lone Muslim Student and Tried to Insult Her اور اس نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کیا تھا۔ شرپسندوں کو منہ توڑ جواب دے کر آج وہ مسلم خواتین اور بچیوں کیلئے قابل تقلید ہوگئی ہے ہر کوئی اس کی بہادری کی ستائش کر رہا ہے۔
دستوری حق ہے کہ کوئی بھی اپنے پسند کا کھانا اور پیراہن اور کپڑے پہن سکتا ہے اس کیلئے کسی کو بھی مجبور نہیں کیا جاسکتا لیکن شرپسندوں اور غنڈوں نے جس طرح سے اڑوپی میں ہنگامہ آرائی کر کے طالبہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی وہ قابل مذمت ہے۔ اسی لئے ممبئی میں مساجد میں آج یوم سیاہ اور دعا منایا گیا۔ یوم سیاہ کے پیش نظر مسلمانوں نے اپنے بازوں میں حجابی شیرنی کے لئے سیاہ فیتہ باندھ کر احتجاج درج کروایا۔