کرناٹک کے ایک اسکول میں مسلم طالبہ کےحجاب لگانے کو لیکر شروع ہوا متنازعہ بیان بازی کا سلسلہ اب ملک کے مختلف صوبوں میں بھی بحث کو موضوع Hijab is a Topic of Discussion in Different Provinces of The Country بنا ہوا ہے۔
حجاب کو لیکر ملک میں جس طرح کا ماحول تیار کر ایک کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کو لیکر میرٹھ میں جمیعت علماء ہند کے ذمہ داران کے علاوہ سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس طرح کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پردہ اور گھونگھٹ ہمارے ملک کی قدیم روایتیں ہیں اور ملک کے آئین کے مطابق سبھی مذاہب کے لوگ اپنے مذہب کے مطابق اس روایت کو اپناتے ہیں لیکن ملک میں مذہبی منافرت پھیلانے Attempt to Spread Religious Hatred in the Country والے لوگ اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں۔