مرادآباد:کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب معاملے پر گذشتہ دنوں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ Karnataka High Court Verdict Over Hijab عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ اسلام میں حجاب پہننا ضروری نہیں ہے۔ اس لیے اسکول اور کالجز میں حجاب پر عائد پابندی جائز ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے اسلامک اسکالر اور جامعہ اسلامیہ کی پروفیسر ڈاکٹر آل طه نے بتایا کہ حجاب اسلام میں خواتین کے لئے ضروری ہے۔ حجاب پردے کی ایک قسم ہے اور یہ پردے کا تصور صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ غیر مسلم خواتین میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حجاب پہننا غلط نہیں بلکہ حجاب پر سیاست کرنا غلط ہے۔ رہی بات اسکول کالج اور تعلیمی اداروں کی تو ان اداروں میں ڈریس پہن کر جانا ضروری ہے Karnataka High Court Verdict Over Hijab کیونکہ ہمیں ڈریس کوڈ پر عمل کرنا ہوتا ہے۔