نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے دفتر میں داخلہ کو لے کر ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کشال پال چودھری اور کسانوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ اس تصادم کے دوران پولیس نے کشل پال چودھری کو نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر میں داخل کیا جس کے بعد کسان شدید مشتعل ہو گئے اور اتھارٹی کے گیٹ پر تالہ لگا دیا۔
دراصل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی Noida Authority کے دفتر کو گذشتہ تین ماہ سے گھیرایا ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے کسانوں نے اتھارٹی کے تمام دروازوں پر تالے لگا رکھا ہے جس کی وجہ سے اتھارٹی کے افسران اور ملازمین دفتر میں داخل ہونے سے قاصر ہیں۔ افسران دفتر کے قریب میں واقع کمپنیوں میں بیٹھ کر اتھارٹی کا کام کر رہے ہیں۔
آج ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر کشال پال چودھری کسانوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ چودھری اپنے ساتھیوں کے ساتھ اتھارٹی کے دفتر پہنچے اور اندر جانے لگے۔ اس دوران گیٹ نمبر 3 پر بیٹھے کسانوں اور کشال پال چودھری کے درمیان تیکھی بحث ہوگئی اور اس نوک جھونک کے بعد کسان اور کشل پال چودھری کے ساتھیوں میں تکرار شروع ہو گئی۔
کسان اور کشل پال چودھری کے درمیان جھگڑے کو دیکھ کر پولس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زبردستی کشل پال چودھری و ان کے ساتھیوں کو دفتر میں داخل کردیا جس کے بعد جس کے بعد باہر موجود کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔