اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: سخت حفاظتی احکامات نافذ - میرٹھ میں سخت حفاظتی انتظامات

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایوھیا معاملے پر فیصلہ آنے کے سلسلے میں انتظامیہ نے سخت حفاظتی احکامات نافذ کر دیے ہیں، سبھی اسکولز و کالجز، ٹرینگ سنٹر کو 11 نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میرٹھ میں سخت حفاظتی انتظامات

By

Published : Nov 9, 2019, 8:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں ایوھیا معاملے پر فیصلہ آنے کے سلسلے میں ضلع میں 12 بجے رات تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دیا جائے گا۔ ضلع دفتر پر ایک کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس میں پولیس افسران بلدیہ اور محکمہ سمیت سبھی محکمہ کے ایک ایک افسر کو بٹھایا گیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یہ لوگ رابطہ کر فوری کاروائی کریں گے۔

میرٹھ میں سخت حفاظتی انتظامات

میرٹھ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھنگرا نے بتایا کہ میرٹھ کے حساس مقامات کی نشاندہی کرکے وہاں سیکورٹی فورسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مزید مذہبی مقامات پر بھی سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

میرٹھ میں سخت حفاظتی انتظامات

بابری مسجد صرف ایک مسجد نہیں

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں کسی کو بھی اگر پریشانی ہوتی ہے تو فورا رابطہ کرے اور اس پر فوری کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details