اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: دھان خرید میں بدنظمی، کسان پریشان - High drama over paddy purchase

بارہ بنکی میں حکومتی دھان کسانوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے جبکہ فصل فروخت کرنے والے کسانوں کو دھان خریداری مراکز پر اپنی باری کا ہفتوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

High drama over paddy purchase
دھان خرید میں بدنظمی، کسان پریشان

By

Published : Nov 29, 2019, 10:51 PM IST

وہیں انتظامیہ کے مطابق دھان خریدی مراکز پر کسانوں کو کوئی پریشانی نہیں ہو رہی ہے تاہم بچولیوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں یکم نومبر سے دھان خریدی کا آغاز ہوا ہے لیکن کسانوں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جو انتظام کیا گیا ہے اس سے آسانی کے بجائے مشکلیں پیش آرہی ہیں جبکہ بونے کے موسم میں کسان کو کھیت چھوڑ کر متعدد دنوں تک دھان خریدی مرکز پر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

دھان خرید میں بدنظمی، کسان پریشان

دھان خریدی مراکز پر ترازو کام نہیں کر رہے ہیں اور رسوخ دار افراد کی وجہ سے بھی کسانوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دھان فروخت کرنے کے بعد کسانوں کو رقم وقت پر نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے کسان اپنے مستقبل کو لیکر کافی پریشان ہیں۔

وہیں کسان تنظیموں کی جانب سے انتظامیہ پر میلز مالکین کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد جارہا ہے۔

کسان دھان خرید مراکز پر سوال اٹھارہے ہیں تو دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان مراکز سے کسانوں کو سہولت پہنچائی جارہی ہے۔

حکومت کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور انہیں سہولیات پہنچانے کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے جبکہ حکومت کو دھان مراکز پر کسانوں کو ہورہی مشکلات کو دور کرنے کےلیے سنجیدہ قدم اٹھانے چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details