اردو

urdu

ETV Bharat / state

نیپال سرحد پر ہائی الرٹ - دہشت گرد کے پیش سرحد پر ہائی الرٹ

خفیہ طور پر ایسی خبر ہے کہ مشتبہ شدت پسندوں کے اترپردیش میں داخل ہونے سے بھارت نیپال سرحد پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

دہشت گرد کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ
دہشت گرد کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

By

Published : Jan 7, 2020, 6:20 PM IST

ریاست اترپردیش میں دو مشتبہ دہشت گردوں کے داخل ہونے کے بعد ضلع بہرائچ اور شراوستی میں بھارت اور نیپال سرحد پر سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے

دہشت گرد کے پیش نظر نیپال سرحد پر ہائی الرٹ

اے ایس پی دہی ضلع بہرائچ رویندر کمار سنگھ نےکہا کہ 'نیپال سرحد کھلا رہتا ہے اور روزانہ تجارت کے سلسلے میں تاجر کی آمد و رفت رہتی ہے، باوجود اس کے ضلع بہرائچ سے منسلک سرحدی علاقے میں پانچ تھانے ہیں، اور تمام تھانوں کی چوکی پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی بھی پوری مستعدی کے ساتھ سرحد پر اپنے کام کا انجام دے رہے ہیں، اور کسی بھی طرح کی کوئی سرگرمی یا مشکوک حالات میں کوئی دکھتا ہے تو اس کی پوری تفتیش کر لینے کے بعد ہی سرحد سے آمد و رفت کی اجازت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں نیپال سے منسلک تقریباً 599.3 کلومیٹر لمبی کھلی سرحد ہے، جس کے اطراف میں سات اضلاع بہرائچ، سراوستی، پیلی بھیت، لکھیم پور کھیری، بلرام پور، سدھارتھ نگر اور مہاراج گنج وغیرہ شامل ہیں، جہاں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details