اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور میں تہواروں کے پیش نظر ہائی الرٹ - جنم اشٹمی تہوار

ضلع سہارنپور میں پولیس کے ذریعے فلیگ مارچ نکالا جا رہا ہے تو وہیں جنم اشٹمی تہوار اور 15 اگست کے پیش نظر ضلع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

سہارنپور میں تہواروں کے پیش نظر ہائی الرٹ
سہارنپور میں تہواروں کے پیش نظر ہائی الرٹ

By

Published : Aug 12, 2020, 10:40 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تہواروں کے مدنظر پولیس فلیگ مارچ نکال کر چیکنگ مہم شروع کر دی ہے تو وہیں جنم اشٹمی تہوار اور 15 اگست کے پیش نظر ضلع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سہارنپور میں تہواروں کے پیش نظر ہائی الرٹ

اس سلسلے میں سہارنپور کے اسی پی ڈاکٹر ایس چینپا کی قیادت میں پولیس فورس نے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، نہروں و مارکیٹ وغیرہ میں فلیگ مارچ نکالتے ہوئے چیکنگ مہم شروع کر دی ہے۔

اس دوران پولیس نے ہوٹل، بار،اور مشتبہ افراد کی بھی چیکنگ کی گئی، واضح ہو کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس مرتبہ سبھی تہوار حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کے مطابق منائے جارہے ہیں۔

وہیں آج جنم اشٹمی کا تہوار منایا جا رہا ہے جس کے پیش نظر پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد نظر آرہی ہے۔

پورے ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے اور لوگوں کو ایک جگہ جمع نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راحت اندوری کے انتقال پر جوہر کانپوری کا اظہار رنج و غم

ضلع کے سبھی تھانہ انچارج کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ اگر کوئی بھی مشتبہ شخص نظر آتا ہے اسے فوراً حراست میں لیکر تحقیق کی جائے اور تہوار کو پرامن طریقے پر اختتام پذیر کرایا جا سکے۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چینپا نے بتایا کہ تہواروں کے مدنظر روزانہ سہارنپور ضلع میں فلیگ مارچ نکالا جارہا ہے اور آج خاص طور پر اینٹی سیل،ڈاگ اسکوئڈ ٹیم کے ساتھ چیکنگ کی جارہی ہے، مشتبہ افراد اور گاڑیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔

وہیں تہواروں کے مدنظر سہارن پور پولیس پوری طرح سے مستعد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details