اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bharat Bandh: بھارت بند سے متعلق افواہ کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ - بھارت بند جیسی افواہوں کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ

کانپور میں تشدد کے واقعات کے بعد جمعہ کے روز بھارت بند جیسی افواہوں کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے رامپور میں امن و امان قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ Appeal of Rampur police in view of Rumours of Bharat Bandh

بھارت بند جیسی افواہوں کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ
بھارت بند جیسی افواہوں کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ

By

Published : Jun 10, 2022, 9:29 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارت بند کی افواہیں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش پولیس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ High alert in rampur after rumours of Bharat bandh

اسی حوالے سے پولیس کپتان اشوک کمار نے ضلع رامپور کے باشندوں سے امن کو برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہیں دینے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی واقعہ درپیش نہ ہو۔ Police Captain Ashok Kumar on Bharat Bandh

بھارت بند جیسی افواہوں کے پیش نظر رامپور میں ہائی الرٹ

وہیں ضلع انتظامیہ نے رامپور کے سبھی مذاہب کے معزز لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے شہر میں امن و امان بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس کپتان اشوک کمار نے عوام سے اپنی اپیل میں کہا کہ ادھر اُدھر کے فضول کے اعلانات پر سڑکوں پر جمع نہ ہوں بغیر کسی تصدیق کے احتجاجی مظاہرے اور مارچ اچھی بات نہیں۔' District Administration Rampur meeting with all religions Leaders

یہ بھی پڑھیں: Communal Violence in Kanpur: صدرِ جمہوریہ کے دورے سے قبل کانپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی

انہوں نے کہا کہ 'کوئی پریشانی یا دشواری ہے تو ہمیں بتائیں ہم اس کا تصفیہ کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا کا بھی غلط استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کسی شرپسند کی غلط حرکت کی وجہ سے ہم تمام لوگوں کو پریشان ہونا پڑتا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details