بستی:بھاردواج نے بدھ کو'یواین آئی' سے بات چیت میں بتایا کہ یوم جمہوریہ 26جنوری کے پیش نظر ہندوستان۔نیپال سرحد پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سرحد پر آنے جانے والے افراد سے پولیس اور مسلح سرحدی فوج کے جوانوں کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اور آنے جانے کی وجہ بھی پوچھی جارہی ہے۔ ساتھ۔ساتھ ان کے شناختی کارڈ کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
سرحد سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے اور چیکنگ کے دوران ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ نیپال سے متصل سرحدی علاقوں پر سیکورٹی فورسز کی خصوصی نظر ہے۔ کھنووا، بڑھنی، کپل وستو سمیت دیگر سرحدوں پر ایس ایس بی کے اہلکاروں کی طرف سے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، پولس کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے میں جرائم پیشہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ اٹوا-ڈھیبروا روڈ، شہرت گڑھ-ڈھیبروا روڈ، برہانی ڈھیبروا روڈ، کھنووا روڈ پر پولیس گشت کر رہی ہے۔