اردو

urdu

ETV Bharat / state

High Alert Before Friday Prayers in UP: مظفرنگر میں نماز جمعہ سے قبل ہائی الرٹ - Incidents of Kanpur violence

کانپور میں تشدد کے واقعات کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے مظفر نگر جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ سے قبل کثیر تعداد میں پولیس کی تعیناتی کی ہے۔ ساتھ ہی ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ High Alert Before Friday prayers in UP

مظفرنگر میں نماز جمعہ سے قبل ہائی الرٹ
مظفرنگر میں نماز جمعہ سے قبل ہائی الرٹ

By

Published : Jun 9, 2022, 3:56 PM IST

مظفر نگر:اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارت بند کی افواہیں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش پولیس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ High Alert Before Friday prayers in UP

اسی حوالے سے ضلع انتظامیہ نے مظفر نگر کے جامع مسجد کے باہر نماز جمعہ سے قبل کثیر تعداد میں پولیس کی تعیناتی کی ہے، ساتھ ہی ضلع کے سبھی مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی واقعہ درپیش نہ ہو۔

مظفرنگر میں نماز جمعہ سے قبل ہائی الرٹ

مزید پڑھیں:

وہیں ضلع انتظامیہ نے مظفرنگر کے سبھی مذاہب کے معزز لوگوں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے شہر میں امن و امان بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details