اردو

urdu

ETV Bharat / state

یومیہ مزدوروں کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے - لاک ڈاون

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں منریگا اسکیم کے تحت نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی پریشانی کو حل کرنے کے لئے انتطامیہ نے ضلع و بلاک سطح پر ہیلپ نمبرات جاری کئے ہیں۔

یومیہ مزدوروں
یومیہ مزدوروں

By

Published : May 10, 2020, 5:01 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 7:32 PM IST

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیبر ایمپلائمنٹ اوپیندر کمار پاٹھک نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے سبب کافی تعداد میں یومیہ مزدور نقل مکانی کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے اس لئے حکومت کے ہدایت کے مطابق ایسے افراد کو روزی روٹی کے لیے 06 مئی سے ضلع اور ترقیاتی بلاک سطح پر منریگا ہیلپ لائن قائم کیا گیا ہے۔

نقل مکانی کرنے والے مزدور اپنی شکایت ان نمبرات پر فون کرکے بتا سکتے ہیں:۔

ضلع ہیڈ کواٹر پر ایڈیشنل پروگرام آفیسر کا موبائل نمبر 7991985735 ہے۔ ایڈیشنل پروگرام افسر اکونا کا نمبر 9956258525 ہے۔ ایڈیشنل پروگرام افسر گلولہ کا نمبر 9936120101 ہے، ایڈیشنل پروگرام افسر ہری ہر پوررانی کا نمبر 9140562585 ہے۔ ایڈیشنل پروگرام افسر جمنہا کا نمبر 9935797054 ہے۔ ایڈیشنل پروگرام افسر سرسیا کا نمبر 9984658182 ہے۔

ان نمبرات پر اپنی شکایت سے متعلق درخواست صبح 10 بجے سے شام 06 بجے تک دے سکتے ہیں۔

منریگا ہیلپ لائن کے ذریعہ موصول ہونے والے تمام معاملات کو متعلقہ پروگرام آفیسر اور ڈویلپمنٹ آفیسر کو کم از کم 24 گھنٹوں میں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 7:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details