سابق وزیر اعظم، بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی کی 30ویں برسی کو کانگریس کارکنان نے یوم خیر سگالی کے طور پر منایا۔ اس موقع پر کانگریس کارکنان کی جانب سے ضلع مہیلا ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا اور کووڈ-19 کی دوسری لہر میں پریشان افراد کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔
بارہ بنکی: راجیو گاندھی کی برسی پر ہیلپ لائن نمبر جاری - urdu news
راجیو گاندھی کی برسی پر کانگریس کارکنان کی جانب سے ضلع مہیلا ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا ساتھ ہی کووڈ-19 کی دوسری لہر میں پریشان افراد کی مدد کے لئے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا۔
بارہ بنکی : راجیو گاندھی کی برسی پر ہیلپ لائن نمبر جاری
اس تعلق سے بارہ بنکی میں کانگریس کے ریاستی سکریٹری اور ضلع انچارج راہل ترپاٹھی نے بتایا کہ کانگریس، مرحوم راجیو گاندھی کی برسی یوم سگالی کے طور پر منا رہی ہے، اس موقع پر مختلف قسم کے خدمتِ خلق کے کام بھی کئے جا رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر جمعہ کے روز ایک خاص ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
ان نمبروں پر فون کر کے کووڈ-19 کی دوسری لہر میں پریشان افراد کسی بھی قسم کی مدد حاصل کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان پریشان افراد کی مدد کے لئے پُرعزم ہیں۔
Last Updated : May 22, 2021, 2:24 PM IST