اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھندواڑہ میں این ڈی آر ایف کی کامیابی - این ڈی آر ایف

قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ندی میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ندی میں پھنسے ہوئے ماہی گیر کو باہر نکالا۔

چھندواڑہ میں این ڈی آر ایف کی کامیابی
چھندواڑہ میں این ڈی آر ایف کی کامیابی

By

Published : Aug 29, 2020, 4:53 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ کے ماچاگورا ڈیم کے قریب بیلکھیڑا گاؤں میں ایک ماہی گیر ندی میں پھنس گیا، جسے قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچالیا اور اسے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

چھندواڑہ میں این ڈی آر ایف کی کامیابی

چھندواڑہ سمیت ریاست کے متعدد حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں اور نہروں کے پانی میں اضافہ ہورہا ہے۔

چھندواڑہ سمیت ریاست کے متعدد حصوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں اور نہروں کے پانی میں اضافہ ہورہا ہے

ضلع چھندواڑہ میں بھی مسلسل بارش کی وجہ سے ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، ضلع کے ماچاگورا ڈیم سے متصل بلکھیڈا گاؤں میں دریائے پینچ میں پھنسے ہوئے ماہی گیروں کو این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے بحفاظت بچالیا۔

قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ندی میں ہیلی کاپٹر کی مدد سے ندی میں پھنسے ہوئے ماہی گیر کو باہر نکالا

واضح رہے کہ جمعہ کی صبح سیلاب کی وجہ سے ایک ماہی گیر ندی میں ایک درخت میں پھنس گیا تھا۔ جمعہ کو مسلادھار بارش کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نہیں پہنچا۔ بارش رکنے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم آج ناگپور سے آئی اور اس نوجوان کو نکالا اور اسے چھندواڑہ املی کھیڑا ہوائی پٹی پر چھوڑ دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details