اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے شریعہ ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے - اسلامک علمی اکیڈمی

شریعہ ہیلپ لائن پر 15 مفتیان اور محدثین پر مشتمل ٹیم دیے گئے نمبرز پر ہر وقت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ جس پر کوئی بھی فرد ان مفتیان اور محدثین سے شرعی مسئلہ مسائل سے متعلق جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔

کانپور: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے شریعہ ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے
کانپور: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے شریعہ ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے

By

Published : Apr 12, 2021, 1:26 PM IST

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے۔ اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے تمام عبادات کے درجے اور اجر کئی گناہ بڑھا دیے جاتے ہیں۔ اس لیے مسلمان رمضان المبارک میں عبادت بھی کثرت سے کرتا ہے۔ عبادات کرنے میں کئی بار مسائل درپیش ہوتے ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت بھی محسوس کی جاتی ہے۔ انہیں مسئلہ مسائل کے مد نظر کانپور میں حضرت مولانا متین الحق اسامہ قاسمی مرحوم کی قائم کردہ تنظیم کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی شرعی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ اس بار بھی تنظیم نے دس مفتیان اور پانچ محدثین پر مشتمل شریعہ ہیلپ لائن کی ایک ٹیم تیار کی ہے جو ہر وقت ہیلپ لائن کے حسب ذیل نمبرات 09450120937 "09889370978" 09984181490" 09839848686" 09935588996" 09936705786" 08700016933" 08423779535" 07860334030" 09721259870" 09335899572" 08953747748" 09696314272" 09140596695" 07844048601"پر رابطہ قائم کر کے اپنے سوال پوچھ سکتے ہیں۔

کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے شریعہ ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے

ان نمبرات پر ہر وقت مفتیان اور محدثین جواب دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، سبھی نمبر پر واٹس ایپ بھی چالو ہے، جو حضرات اپنے سوال فون پر نہ پوچھ پا رہے ہوں وہ واٹس اپ پر لکھ کر بھی اپنے شرعی مسائل پوچھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details