ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے ڈاسنہ نامی قصبہ میں واقع وارث نشان پبلک اسکول کے احاطے میں بے روز گار نوجوانوں کے لئےروزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ Organizing Job Fair for Unemployed Youth
مذکورہ اسکول انتظامیہ ،جوہ ویلفیئر سوسائٹی اور ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے مشترکہ طورپر پروگرام کاانعقاد کیا۔
اس پروگرام میں اسکول کے ذمہ داران اور ملازمین نے شرکت کی،اس جاب میلہ قرب و جوار جیسے ہاپوڑ، غازی آباداور مظفر نگر کے بےروز گار نوجوانوں نے شرکت کی ۔
الماس فاؤنڈیشن کی بانی الماس عباسی، جامعہ ہمدرد کے اجمل عباسی،غازی آباد کے بی جے پی ضلع صدر صولت پاشا نےاس پروگرام میں خاص طورپر شرکت کی۔شرکاء کے لئے شربت کا انتظام کیاگیاتھا۔