بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے جاری احتجاج سے جڑنے کے لیے اٹاوہ، علی گڑھ، ایٹہ، گریٹر نوئیڈا کے کسانوں کے دہلی جانے کے لیے سرحد پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کہ وجہ سے نوئیڈا کے سیکٹر 14 سے دہلی جانے والے چلہ بارڈر پر 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل جام لگ گیا ہے۔
کسان نوئیڈا سے دہلی جانا چاہتے ہیں۔ لیکن پولیس نے بھارتیہ کسان یونین کے کچھ کارکنان کی آمد پر ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ جس سے طویل جام کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ کسان بھی نوئیڈا سے دہلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے کمیٹی بنانے کی حکومت کی تجویز کو مسترد کیا