مراد آباد کے تقریباً 25 گاؤں بری طرح متاثر ہوئے، اس دوران بیشتر گاؤں میں بارش کا پانی داخل ہوا اور یہ گاؤں پوری طرح متاثر ہوئے۔
مرادآباد: کوسی ندی کا پانی افان پر، کئی گاؤں متاثر - heavy rainfall, water level increase in moradabad
پہاڑی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے سبھی ندیاں اوفان پر ہیں۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں تباہی بھی ہوئی۔ بارش کا پانی اب میدانی علاقوں میں آپہنچا ہے جس کی وجہ سے میدانی علاقوں کے کی گاؤں بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مرادآباد: کوسی ندی کا پانی افان پر، کئی گاؤں متاثر
اے ایس پی ڈاکٹر گڑینش کمار گپتا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی طرف سے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے۔ صبح سے ہی پولس موقع پر موجود ہے اور لوگوں ایک جگہ سے دوسری جگہ حفاظت کے ساتھ بھیج رہی ہے، فی الحال کوئی بھی جان و مال کا نقصان نہیں ہو، لیکن کسانوں کو نقصان ہوا ہے۔'