اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراد آباد: تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد اور بدایوں میں اچانک موسم نے کروٹ بدل لی ہے۔ مغربی یوپی کے متعدد اضلاع میں تیز آندھی کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ وہیں ضلع مرادآباد کے دیہی علاقوں میں شامل ٹھاکردوارہ، ڈیلاری اور بھوج پور میں کسانوں کو نقصان ہونے کا امکان ہے۔

heavy rain with storm in moradabad uttar pradesh
مرادآباد میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

By

Published : Apr 26, 2020, 11:06 PM IST

کورونا بحران کے بیچ مغربی اترپردیش میں موسم اچانک بدل گیا ہے۔ یہاں کے متعدد اضلاع میں آندھی، بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصان سے کسان پریشان ہیں۔

اپریل کے مہینے میں اس بارش کے بعد درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے چلتے لوگ گھروں کی چھتوں پر پہنچ کر موسم سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے۔

مرادآباد میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

اتراکھنڈ سے نزدیک ہونے کی وجہ سے مغربی اترپردیش کی سرحد سے متصل اضلاع میں موسم بدل گیا ہے۔ کل دوپہر اچانک آسمان میں گھنے بادلوں کی وجہ سے دن میں ہی اندھیرا چھا گیا تھا۔ گرمی کے موسم میں اس بارش نے لوگوں کو راحت بخشی ہے۔ وہیں دیہی علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالا باری ہونے سے کاشتکاروں کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ ژالا باری کی وجہ سے کھیتوں میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور زیادہ تر کھیتوں میں گندم کی فصل پوری طرح برباد ہوگئی ہے۔

مرادآباد میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش

بدایوں ضلع میں تیز آندھی کے بعد بارش کے باعث زندگی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ ابھی بھی ضلع میں گندم کی 60 فیصد فصل کھیتوں میں ہے۔

آندھی اور اس کے بعد ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے گندم کی فصل میں کاشتکاروں کو بہت زیادہ نقصان ہونے کا امکان ہے۔ اس آندھی کی وجہ سے ضلع میں آم کی پیداوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی پہلے ہی گھروں میں قید ہے۔ اس طرح زندگی درہم برہم ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details