اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور میں موسلادھار بارش، عوام نے لی راحت کی سانس

اترپردیش کے ضلع کانپور میں کئی دنوں سے ہو رہی شدید گرمی کے بعد آج موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا اور عوام نے راحت کی سانس لی۔

heavy rain in kanpur uttar pradesh, people breathed a sigh of relief
کانپور میں موسلادھار بارش، عوام نے لی راحت کی سانس

By

Published : Jun 15, 2020, 2:17 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گذشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی ہو رہی تھی یہاں کے موسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر بنا ہوا تھا۔ زبردست امس بھری گرمی، تپس اور چپچپی گرمی کی وجہ سے عوام کا جینا مشکل ہو رہا تھا۔ جس کی وجہ سے لوگ بہت زیادہ پریشان تھے۔ آج جب تیز ہوا چلی اور ہواؤں میں کچھ نمی محسوس کی گئی تو لوگوں نے بڑی راحت کی سانس لی۔

تھوڑی دیر میں تیز موسلادھار بارش بھی ہو نے لگی۔ تیز بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا جہاں لوگوں کو امس اور چپ چپی گرمی سے راحت ملی تو لوگوں نے اپنی چھتوں پہ آکر بارش کے پانی میں نہا کر خوب لطف اٹھایا۔

گرمی کی شدت کا عالم یہ تھا کہ لوگ نہ صرف خود نہا رہے تھے بلکہ اس گرمی سے بچانے کے لیے اپنے جانوروں کو بھی نہلا رہے تھے۔

کانپور میں موسلادھار بارش تقریبا 30 منٹ تک ہوئی، اس کے بعد ہلکی بارش کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details