ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ میں بارش کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بھر گیا ہے۔ بجلی کی سپلائی بند ہونے سے عام زندگی کافی متأثر ہوئی ہے۔
گونڈہ میں بارش و ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان کسان دیپک نے بتایا کہ اچانک بے موسم کی بارش اور ژالہ باری سے سرسوں، گیہوں، ارہر، چنا، مٹر اور دیگر فصلوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔
ایس ڈی ایم راکیش سنگھ کے مطابق ضلع میں بارش اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
گونڈہ میں بارش و ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان انہوں نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں زیادہ نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سبھی علاقوں میں پانی نکالنے اور بجلی سپلائی کو صحیح کرنے کا نظم کیا جارہا ہے۔