اردو

urdu

ETV Bharat / state

عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ معاملے میں سماعت آج - پریاگراج ایم پی-ایم ایل اے عدالت

پریاگ راج ایم پی-ایم ایل اے عدالت آج عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ، دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ کیس کی سماعت کرے گی۔

عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ معاملے میں سماعت آج
عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ معاملے میں سماعت آج

By

Published : Jul 12, 2021, 11:51 AM IST

عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ، دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ رکھنے کے معاملے میں آج پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں سماعت ہوگی۔

عبداللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکیٹ رکھنے کے معاملے کو بی جے پی اسمال انڈسٹریز سیل کے ریجنل کنوینر آکاش سکسینہ نے بے نقاب کیا اور انہوں نے گنج پولیس اسٹیشن میں ایک رپورٹ بھی درج کروائی۔

یہ الزام ہے کہ عبداللہ کا ایک برتھ سرٹیفکیٹ رام پور بلدیہ سے اور دوسرا لکھنؤ سے بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور عدالت میں الزامات عائد کرنے کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shatrughan Sinha: شتروگھن سنہا کی ٹی ایم سی میں شمولیت کی قیاس آرائیاں تیز

اس کے علاوہ عبداللہ اعظم کے دو پین کارڈ اور دو پاسپورٹ کے معاملے میں بھی الزامات عائد کرنے کا عمل جاری ہے۔ ان دونوں معاملات کی سماعت آج پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں ہونی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details