اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: صحت میلہ منعقد، مریضوں کی تعداد میں کمی - مریضوں کی تعداد میں کمی

حکومت اور انتظامیہ عوامی صحت کے تحفظ کے لیے مختلف اوقات میں صحت میلہ کا انعقاد کر عوام کو سستی اور آسان علاج فراہم کرتی ہے۔ اسی کے تحت اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج میں صحت میلہ کا انعقاد کیا گیا۔

میرٹھ میں صحت میلہ منعقد، مریضوں کی تعداد میں کمی
میرٹھ میں صحت میلہ منعقد، مریضوں کی تعداد میں کمی

By

Published : Dec 15, 2019, 1:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج میں دو روزہ صحت میلہ میں تقریبا ہر مرض کے لیے علیحدہ 30 ٹیبلز تھے، جس پر مختلف امراض کے ڈاکٹر موجود تھے۔

میرٹھ میں صحت میلہ منعقد، مریضوں کی تعداد میں کمی

اس موقع پر میرٹھ کے رکن پارلیمان راجیندر اگروال، سی ڈی او عیسی دوہن اور سی ایم او راجکمار کے علاوہ کئی افسران نے صحت میلہ کا جائزہ بھی لیا۔

رکن پارلیمان راجندر اگروال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی ترجیحی اسکیموں میں عوامی صحت کا تحفظ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آیوشمان بھارت اسکیم کا افتتاح کرکے ملک کے کروڑوں باشندوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس صحت میلہ میں بھی عوام فائدہ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت میلہ کو محلہ کلینک میں تبدیل کرنے پر حکومت غور وفکر کر رہی ہے جس سے عوام زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔


اس صحت میلہ میں آئے مریضوں کا کہنا ہے کہ اگر اس میڈیکل کالج کے بجائے دور دراز علاقوں، گاؤں اور بستیوں میں اس صحت میلہ کا انعقاد کیا جاتا تو زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ اٹھا پاتے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ میں تبدیلی کا اشارہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details