ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکمہ صحت اور بلدیہ سنجیدگی کے ساتھ مصروف ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے 'دستک' نامی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر کورونا ٹسٹنگ اور سنیٹائزیشن کا کام انجام دیں گے،
محکمہ صحت کی مہم پورے جولائی اور اگست ماہ میں جاری رہے گی۔ سی ایم او مئو نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگوکے دوران عوام سے اپیل کی ہے کہ بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مثبت کیسز ملنے کی صورت میں محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں۔
ضلع کی سبھی علاقوں اور مئو میونسپل کاؤنسل کی حدود میں سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ بلدیہ کے افسران دواؤں کے چھڑکاؤ اور سینیٹائزیشن پر توجہ کے ساتھ نگرانی رکھ رہے ہیں۔