اردو

urdu

ETV Bharat / state

مذہبی مقامات کو سینٹائز کیا جائے: مفتی اسعد قاسمی - Social distance in religious places is essential

عوام پہلے مذہبی مقامات کو سینیٹائز کریں ، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ کورونا کا ملک سے خاتمہ کیا جاسکے.

مذہبی مقامات کو سینٹائز کیا جائے
مذہبی مقامات کو سینٹائز کیا جائے

By

Published : Jun 5, 2020, 10:24 PM IST

سہارنپور: حکومت کی جانب سے 8 جون سے مذہبی مقامات کھولے جانے کی اجازت پر آج دیوبند کے عالم دین مفتی اسعد قاسمی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'عوام سب سے پہلے مذہبی مقامات کو سینیٹائز کریں ، ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے ہوئے محکمہ صحت کی گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کریں تاکہ ملک سے کورونا کا خاتمہ کیا جاسکے.

اتحاد علماء ہند کے نائب صدر مفتی اسعد قاسمی نے مذہبی مقامات کو کھولے جانے کے سبب آج تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مندر مسجد سمیت تمام مذہبی مقامات کو سب سے پہلے عوام سینیٹائز کریں۔

مذہبی مقامات کو سینٹائز کیا جائے۔ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'تمام مساجد میں سینیٹائز موجود ہونا چاہئے اور وقت وقت پر صفائی اور سینیٹائز کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ جب بھی مذہبی مقامات میں جائیں اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں ،سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ ماسک کا استعمال کریں، ہر قسم کی احتیاط رکھتے ہوئے ، ڈاکٹرز کے مشورہ پر مکمل عمل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ گھرو سے وضو کرکے مسجد آئیں اور نماز ادا کرکے فوراً واپس چلے جائیں۔


For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details