اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: حضرت علی کے یومِ ولادت پر پروگرام کا انعقاد - حضرت علی کے یومِ ولادت پر پروگرام کا انعقاد

امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مئو:حضرت علی کے یومِ ولادت پر پروگرام کا انعقاد
مئو:حضرت علی کے یومِ ولادت پر پروگرام کا انعقاد

By

Published : Feb 26, 2021, 8:05 PM IST

اترپردیش کے ضلع مئو میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم پیدائش 13 رجب المرجب کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے دوران شیر خدا حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی شخصیت پر علماء نے روشنی ڈالی ۔ اسلام کے لیے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ایثار و قربانی سے نئی نسل کو روشناس کرایا گیا ۔

مئو:حضرت علی کے یومِ ولادت پر پروگرام کا انعقاد

تاریخ اسلام میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے عظیم کارناموں کو بیان کرتےہوئے مولانا نسیم الحسن نے کہا کہ علی کرم اللہ کے بغیر اسلامی تاریخ کا ذکر نامکمل ہے ۔ خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ محفل میں بزرگوں اور نوجونوں کے ساتھ بچوں نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔

پروگرام کے اختتام پر حاضرین نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر درود و سلام پیش کیا ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Ali day

ABOUT THE AUTHOR

...view details