مرادآباد میں یہ جلوس اسلامی مہینہ رجب المرجب کی 13 تاریخ کو نکالا گیا۔
حضرت علی کی یوم ولادت پر جلوس کا انعقاد اس سلسلے میں علاقے میں ہر جگہ نذر و نیاز بھی جاری رہا۔
حضرت علی کی یوم ولادت پر جلوس کا انعقاد حضرت علی علیہ السلام کی یوم ولادت کے تعلق سے ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیٹی شہدائے پنجتن کے زیر اہتمام مرادآباد کے گورنمنٹ کالج سے عید گاہ تک جشن علی کے نام سے جلوس نکالا گیا۔
جلوس کے دوران ضلع انتظامیہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہی۔
حضرت علی کی یوم ولادت پر جلوس کا انعقاد مزید پڑھیں:بارہ بنکی: حضرت علی کی یوم ولادت پر مریضوں میں پھل تقسیم
حضرت علی کی یوم ولادت پر جلوس کا انعقاد یہ جلوس مولانا سید سلمان میاں نیازی میں نکلا۔
مولانا سید سلمان میاں نیازی نے حضرت علی علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ کسی کے بس کی بات نہیں ہے کہ انسان حضرت علی علیہ السلام کی زندگی پر روشنی ڈال سکے، میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ رسول خدا صل اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے فرمایا کہ ' میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ'
مرادآباد کے معروف شاعر کشش وارثی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا جس نے عالی مقام امام حسین علیہ السلام کو پکڑ لیا اس نے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تعلیمات پر عمل کیا اور جس نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی تعلیمات پر عمل کیا اس نے حضرت علی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کیا اور جس نے حضرت علی علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کیا اس نے رسول خدا صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جس نے رسول خدا صل اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کیا، سمجھ لو اس نے خدا کی رسّی کو مضبوطی سے پکڑ لیا۔