اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس معاملہ: متاثرہ کے بھائی پر قتل کا الزام عائد کیا گیا - جس کی وجہ سے بعد میں اس کی موت ہوگئی

ایڈوکیٹ اے پی سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ 'متاثرہ لڑکی کا بھائی سندیپ اس کیس کا کلیدی ملزم ہے، یہ ایک 'آنر کلینگ' کا معاملہ ہے۔ سندیپ کی متاثرہ سے دوستی پر اس کے کنبہ کے افراد غصے میں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بھائی سندیپ نے اسے پیٹا جس کی وجہ سے بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

ایڈوکیٹ اے پی سنگھ
ایڈوکیٹ اے پی سنگھ

By

Published : Oct 9, 2020, 8:05 AM IST

ہاتھرس معاملہ کے کلیدی ملزم سندیپ نے جیل سے ایک سینئر پولیس افسر کو خط لکھا ہے، اس خط کے بارے میں دفاعی فریق کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا ہے کہ اس خط کو تفتیش میں بھی شامل کیا جانا چاہئے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ کی موت اس کے بھائی کے ذریعہ پٹائی کے سبب ہوئی ہے، یہ معاملہ مزید تفتیش میں سب کے سامنے آ جائے گا۔

ایڈوکیٹ اے پی سنگھ نے بتایا کہ اس معاملے کی تفتیش کرنے والی پولیس ٹیم نے جائے حادثہ سے کچھ درانتی برآمد کی ہے جس سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ وہاں نہ صرف متاثرہ کی ماں موجود تھی بلکہ اس گاؤں کے کچھ دوسرے افراد بھی موجود تھے۔

پولیس ان کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے، ان کے بیان سے یہ واضح ہوجائے گا کہ اس دن کیا ہوا اور اس کو کیسی شکل دی گئی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سیاستداں اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اسے ایک جرم کے طور پر دیکھا جانا چاہئے اور اس کی غیر جانبدارانہ تفتیش کی جانی چاہئے۔

وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ سندیپ نے جیل سے ایس پی کو خط لکھا ہے، اس میں اس نے اعتراف کیا ہے کہ متاثرہ کے ساتھ اس کے تعلقات تھے، وہ لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا۔ واقعہ کے دن اس نے اس سے ملاقات بھی کی لیکن اس نے متاثرہ کو نہیں پیٹا، وہ بالکل بے قصور ہے، دشمنی کی وجہ سے اسے اس معاملے میں پھنسایا جارہا ہے۔

ایڈوکیٹ اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ یوپی پولیس حکام کو سندیپ کے خط کو تفتیش کا حصہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندیپ نے ابھی تک کسی وکیل یا خاندان کے کسی فرد سے ملاقات نہیں کی ہے۔ اسے باہر سے کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں انہوں نے خط کے توسط سے جو معلومات لکھی ہیں وہ حقیقت ہے۔

ایڈوکیٹ اے پی سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کا بھائی سندیپ اس کیس کا کلیدی ملزم ہے، یہ ایک 'اونر کلنگ' کا معاملہ ہے۔ سندیپ کی متاثرہ سے دوستی پر اس کے کنبہ کے افراد غصے میں تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بھائی سندیپ نے اسے پیٹا، جس کی وجہ سے بعد میں اس کی موت ہوگئی۔

یوپی پولیس کے پاس متاثرہ کی ماں کی ویڈیو کلپ موجود ہے، جس میں اس نے ریپ کی تردید کی ہے۔ اس کے ساتھ لڑکی نے صرف سندیپ کا نام لیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کون سا سندیپ ہے۔ ایس آئی ٹی گاؤں کے لوگوں کا بیان ریکارڈ کررہی ہے ، جس سے حقیقت سامنے آئے گی۔ ان کا الزام ہے کہ یہ قتل لڑکی کے بھائی سندیپ نے کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details