ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ریپ کا معاملہ وزیر اعظم دفتر تک پہنچ گیا ہے۔ ہاتھرس میں ایک دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی ریپ کا واقعہ پیش آیا اور گزشتہ روز علاج کے دوران لڑکی کی موت ہو گئی۔
ہاتھرس ریپ کیس: وزیر اعظم نے یوگی سے بات کی - Hathras rape case news
ہاتھرس ریپ کیس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
اپوزیشن جماعتوں نے یوگی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعے کا جائزہ لیا اور انہوں نے وزیر اعلی یوگی سے بات کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگی حکومت کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کی اطلاع وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے خود ٹوئٹ کرکے دی۔
اس معاملے میں یوگی حکومت نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس کی صدارت ہوم سکریٹری کریں گے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں صدر سکریٹری داخلہ بھگوان سوروپ اور چندر پرکاش، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس اور پونم، کمانڈنٹ پی اے سی آگرہ ممبر ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایس آئی ٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔