متاثرہ کو انصاف اور ملزمین کو پھانسی کا مطالبہ لیکر جگہ جگہ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ آج مرادآباد کے پیلی کوٹھی علاقے سے خواتین اور مردوں نے ہاتھوں میں کینڈل لیکر یوگی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
اس دوران جلوس کی شکل میں کینڈل مارچ نکالا اور مطالبہ کیا کہ اگر متاثرہ کو انصاف نہیں دیا گیا، تو ملک بھر میں دلت معاشرے کے لوگوں کا ایک بڑا احتجاج ہوگا۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر کو ہاتھرس میں متاثرہ اپنی ماں کے ساتھ مویشیوں کے لیے چارہ لینے گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس وقت گاؤں کا ہی ایک نوجوان آیا اور متاثرہ کو گھسیٹتے ہوئے لے گیا، جہاں اس نے تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ جنسی زیادی کی۔ صرف یہی نہیں ملزم نے متاثرہ کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی۔