اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس: فرنٹ اَف انڈیا کے ذمہ داران کو جیل میں ایک برس مکمل

ہاتھرس سے گرفتار ہوئے کیمپس فرنٹ اَف انڈیا کے ذمہ داران کو اب ایک برس مکمل ہو چکا ہے، اس تعلق سے دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

ہاتھرس: فرنٹ اَف انڈیا کے ذمہ داران کو جیل میں ایک برس مکمل
ہاتھرس: فرنٹ اَف انڈیا کے ذمہ داران کو جیل میں ایک برس مکمل

By

Published : Oct 6, 2021, 1:04 PM IST

اترپردیش کے ہاتھرس سے گرفتار ہوئے کیمپس فرنٹ اَف انڈیا کے ذمہ داران کو اب ایک برس مکمل ہو چکا ہے، اس تعلق سے دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعدد سماجی شخصیات نے شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس پریس کانفرنس میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پروفیسر اپورو آنند، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان، پروفیسر نندیتا نارائن، ڈاکٹر ایل ھنمنتیا رکن راجیہ سبھا نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پریس کانفرنس میں موجود عتیق الرحمٰن کی اہلیہ اور ان کے چچا نے بتایا کہ گزشتہ ایک برس سے عطیق الرحمٰن جیل میں ہے حالانکہ ان کی طبیعت بہت ناساز ہے جس کو دیکھتے ہوئے کئی بار عدالت میں درخواست دی جا چکی ہے، تاکہ انہیں دہلی ایمس میں علاج کے لیے داخل کرایا جائے۔

ویڈیو
قابل ذکر ہے کہ طلباء رہنما عتیق الرحمن، احمد مسعود، صحافی صدیق اور ایک ٹیکسی ڈرائیور عالم ایک ایسے جرم میں جیل میں 365 دن سے قید ہیں جو کبھی ہوا ہی نہیں۔مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر ماہ میں ٹھاکر کمیونیٹی کچھ لوگوں نے ہاتھرس کی ایک دلت لڑکی سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا تھا جس کو لے کر ملک بھر میں میں احتجاج کی لہر دوڑ گئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details