مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین واطفال اسمرتی ایرانی کو ہاتھرس واقعے کے خلاف ہفتہ کے روز کانگریس اور سماج وادی پارٹی کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران کئی بار پولیس اور مظاہرین کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔
اسمرتی ایرانی مرکزی حکومت کے حالیہ زرعی اصلاحات سے متعلق تینوں قوانین کے تعلق سے کسانوں سے بات چیت کرنے یہاں پہنچی، تو ڈسٹرکٹ سرکٹ ہاؤس اور کمشنر آفس کے نزدیک دونوں اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں نے ان کی مخالفت کی۔ ان میں سے کئی لوگوں نے انہیں کالے جھنڈے بھی دکھا ئے۔
ایرانی نے ایک روزہ دورے کے دوران وارانسی میں واقع انڈین ویجٹیبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ’کسان سمواد‘ کے دوران کسانوں کو زرعی اصلاحات قانون کی افادیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔