اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: ڈاکٹر آرتی لال چندانی کی تبلیغی جماعت کے خلاف زہر افشانی - viral video

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں انہوں نے تبلیغی جماعت کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔

ڈاکٹر آرتی لال چندانی
ڈاکٹر آرتی لال چندانی

By

Published : Jun 1, 2020, 10:36 PM IST

Updated : Jun 1, 2020, 10:48 PM IST

تقریباً 30 برسوں قبل ڈاکٹر آرتی لال چندانی نے جب اپنی میڈیکل کی تعلیم پوری کی تھی، اس وقت یہ قسم کھائی تھی کی وہ انسانیت کی خدمت بلا تفریق مذہب و ملت کریں گی لیکن اب یہی ڈاکٹر آرتی لال چندانی اس قسم کی مذہبی نفرت کا شکار ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹر آرتی لال چندانی، ویڈیو

ڈاکٹر آرتی فی الحال گنیشن شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کی پرنسپل ہیں جبکہ وہ آئی ایم اے کانپور کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔

ڈاکٹر آرتی اپنے وائرل ویڈیو میں کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کو کوئی علاج نہیں ملنا چاہیے انہیں جنگل میں پھینک دیا جانا چاہیے، ان پر حکومت اپنا پیسہ برباد کر رہی ہے۔

حد تو یہ ہوگئی کہ وہ اب ضلع مجسٹریٹ کو بھی کہہ رہی ہیں کہ وہ تبلیغی جماعت کے لوگوں پر کوئی مہربانی نہ کریں، انہیں کھانا بھی نہ دیں، انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ عالمی ہیومن رائٹس بھی کوئی ادارہ ہے جو دشمنوں کو بھی کچھ حق دیتا ہے۔

ڈاکٹر آرتی کے اس طرح کے بے بنیاد بیانات کی وجہ سے ان پر کئی مقدمات درج ہوچکے ہیں لیکن اس سماعت سے پہلے ڈاکٹر آرتی لال چندانی خود ہی جج بن کر ان کو ملزم سے مجرم بنا رہی ہیں۔

میڈیکل کالج کے ہسپتال میں بنے کوویڈ 19 سینٹر میں تبلیغی جماعت کے لوگ کورونا وائرس کے مثبت مریض مانتے ہوئے ان کا علاج کیا جا رہا تھا اسی دوران تبلیغی جماعت کے افراد پر کھانا پھینکنے، کھانے کے برتن کو لات مارنے اور وارڈ بوائے کے ساتھ بدتمیزی جیسے نفرت بھرے بیان بھی ڈاکٹر آرتی لال چندانی نے دیے تھے ۔

اس کووڈ 19 سینٹر میں جگہ جگہ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں اور انہی کیمروں کے ذریعہ مریضوں کی نگرانی کی جا رہی تھی، تمام مریضوں کو کنٹرول روم سے آڈیو کے ذریعے حکم بھی دیا جاتا تھا لیکن ڈاکٹر آرتی لال چندانی نے شاید کسی کو خوش کرنے کے لیے یا پھر اپنے سیاسی فائدے کے لیے ایسے نفرت بھرے بیان دیئے ہیں لیکن تبلیغی جماعت کے خلاف وہ ایک بھی سی سی ٹی وی فوٹیج پیش نہیں کر سکیں۔

قاضی شہر (کانپور) مولانا حافظ عبدالقدوس ہادی

اس معاملے میں قاضی شہر (کانپور) مولانا حافظ عبدالقدوس ہادی نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور انہیں وائرل ویڈیو کے بارے میں تمام چیزوں سے روشناس کرایا ہے جس پر انہوں نے مجسٹریٹ سے جانچ کرانے کا یقین دلایا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2020, 10:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details