پیلی بھیت: ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت سے تعلق رکھنے والے ہاشم نام کے نوجوان نے آن لائن فینٹسی کرکٹ پلیٹ فارم Dream 11 کے ذریعہ ایک کروڑ روپے جیتے ہیں، جس کی وجہ سے مذکورہ نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ Hashim of Pilibhit Won One Crore
دراصل، ضلع کے سہرامؤ نارتھ تھانہ علاقے کے تحت ہری پور کشن پور گاؤں کے رہنے والے ہاشم گزشتہ چار سال سے ڈریم 11 پر قسمت آزما رہے تھے۔ برسوں کی محنت کے بعد، ہاشم نے کل رات کھیلے گئے بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان میچ میں قسمت آزمایا اور 49 روپیہ کی انٹری کرکے ٹیم بنایا۔ ٹیم میں بہتر سلیکشن کرتے ہوئے ہاشم نے کھلاڑیوں کو اپنی مرضی کے مطابق رکھا، جس کے بعد جب میچ کا نتیجہ آیا تو ہاشم کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، کیونکہ وہ پہلے نمبر پر تھے۔ انہیں انعام کے طور پر ایک کروڑ روپے ملے۔ Dream 11 Jackpot