اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: حاملہ خاتون کے لیے عید کی خوشیاں قربان کرنے والا نوجوان - عبداللہ خان نے انہیں خون بھی عطیہ کیا

اتحاد ملت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بہت سے مسائل کے حل کی بنیادی کلید ہے جس کا حصول بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی ازحد ضروری ہے۔ ہمیں اختلافات کے بجائے مشترکات پر نظر رکھنی چاہیے اور مشترکہ کوششوں کی بنیاد پر آپس میں متحد رہنا چاہیے۔

نوئیڈا: عبداللہ نے حاملہ خاتون کی مدد کی
نوئیڈا: عبداللہ نے حاملہ خاتون کی مدد کی

By

Published : May 25, 2020, 5:15 PM IST

آج نوئیڈا کے عبداللہ خان نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانیت کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے عید جیسے تہوار کی خوشی کو ایک ہندو حاملہ خاتون کی ڈیلیوری اور علاج میں وقف کر دی۔

عبداللہ خان کی کہنا تھا کہ اس خاتون کی زندگی بچ جائے یہی میرے لیے سب سے بڑا تہوار ہے۔عبداللہ خان کی بروقت مدد سے جیوتی یادو نے ایک بچے کو جنم دیا۔لیکن ابھی بھی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔کیونکہ جیوتی یادو کے جسم میں خون کی بڑی کمی ہے ور عبداللہ خان نے انہیں خون بھی عطیہ کیا۔

نوئیڈا: عبداللہ نے حاملہ خاتون کی مدد کی

کل رات اس خاتون کو بچے کی پیدائش ہونے والی تھی ۔جس کا شوہر سیکٹر 30 کے سرکاری ہسپتال لے گیا۔ نرس نے خاتون کو درد نہ ہونے کا انجکشن دے دیا ۔پوری رات وہ خاتون وہاں پڑی رہی ۔آج صبح اس خاتون کو بلیڈنگ شروع ہو گئی ۔ حالات خراب ہونے کے باوجود ہسپتال کے عملے نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ اس خاتون کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ۔

حالات بگڑتے دیکھ وہاں موجود عبداللہ خان نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے متاثرہ خاتون جیوتی یادو کو فوری کھوڑا کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا ۔اس وقت تک عبداللہ ہسپتال میں موجود رہے جب تک کہ اس خاتون کی ڈلیوری نہیں ہوئی۔عبداللہ خان کے مطابق راہل یادو ان کے مکان کے سامنے کرائے پر رہتا ہے ،جو گورکھپور کا رہنے والا ہے۔ اس نے مدد کی درخواست کی تو میں عید کا تہوار چھوڑ کر اس کنبہ کی مدد کے لیے آگے آیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details