اردو

urdu

'مرکزی حکومت مندی کے تعلق سے فکر مند ہے'

اتر پردیش کے ریاستی وزیر ستیش مہانہ نے ہردوئی میں ایک پروگرام میں کہا کہ مرکزی حکومت نے مختلف ٹیکسوں میں کمی کر کے مندی پر قابو پانے کی کوشش کی ہے۔

By

Published : Sep 28, 2019, 9:45 PM IST

Published : Sep 28, 2019, 9:45 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 9:38 AM IST

اتر پردیش کے ریاستی وزیر ستیش مہانہ

ملک میں بھلے ہی تمام آٹوموبائل یا موبائل سیکٹر،کارپوریٹ سیکٹر مندی کا شکار ہوں اور برے دور سے گزر رہے ہولیکن ایسے حالات کے باوجود بھی یوگی حکومت کے وزیر کو ملک کی مندی نظر نہیں آرہی بلکہ ان کا کہنا ہے کی مندی دنیا بھر میں ہے لیکن اس کا اثر بھارت میں نہیں ہے اور مرکزی حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر میں ٹیکس میں رعایت دے کر عوام کو راحت دی ہے جس کے بعد لوگوں میں سکون و اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اتر پردیش کے ریاستی وزیر ستیش مہانہ، ویڈیو

اس طرح کا بیان ریاست اتر پردیش کے وزیر ستیش مہانہ نے دیا ہے۔

اتر پردیش کے ضلع ہردوئی پہنچنے والے ریاستی وزیر ستیش مہانہ نے سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے صدر پر تنقید کی۔

ستیس مہانہ سے جب ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مندی کے تعلق سے کافی سنجیدہ ہے اور فکر مند ہے اور ہم نے کئی سیکٹر میں بہت سارے ٹیکسوں میں کمی کی ہے جس کی وجہ سے مندی پر قابو پایا جا سکے گا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 9:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details