اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے سیکٹر 9 بانس بلی مارکیٹ میں سماج وادی یوتھ بریگیڈ کی جانب سے بڑے پیمانے پر 'ہر بوتھ پر یوتھ اور جن من وجے مہم' کے تحت انتخابی فہرست میں ووٹرز کے نام بڑھانے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
جس میں سماج وادی یوتھ بریگیڈ اتر پردیش کے ریاستی سیکریٹری محمد نوشاد عرف سونو اور یوتھ بریگیڈ کے نوئیڈا اسمبلی صدر موہت یادو مہمان خصوصی رہے۔
ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے نوئیڈا ودھان سبھا کے ڈپٹی اسپیکر گلزار علوی، شوکت علوی، شمس علوی، اقرار علوی نے ووٹر لسٹ میں ووٹ بڑھانے کے پروگرام کے ساتھ ساتھ محمد نوشاد کا استقبال بھی کیا گیا۔ پروگرام میں 200 فارم بھر کر نئے ووٹرز بنانے کا کام کیا گیا۔