اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hamza Sufyan on Muslims Voters: 'دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے' - علیگڑھ شہر اسمبلی (76) میں مسلم امیدوار

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یوتھ کے جنرل سیکرٹری حمزہ سفیان نے اے آئی ایم آئی ایم پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کو دھوکا دیا ہے۔' Hamza Sufyan on Political Parties

'دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے'
'دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے'

By

Published : Feb 7, 2022, 5:02 PM IST

ریاست اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں ایک دوسری جماعت پر الزام اور مسلمانوں کی حمایت میں بیانات جاری کر رہی ہیں تاکہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ مسلم ووٹ حاصل کر سکیں۔ Muslim vote in Uttar Pradesh Assembly elections

آل انڈیا اتحاد المسلمین پر الزام عائد ہوتے رہتے ہیں کہ وہ بی جے پی کی 'بی' ٹیم ہے یعنی وہ مسلم اکثریتی علاقوں سے اپنے مسلم امیدوار نامزد کر ووٹ تقسیم کرنے کا کام کرتی ہے جس سے بی جے پی کے امیدوار کو فائدہ پہنچتا ہے۔ Hamza Sufyan on AIMIM 'B' team of BJP

'دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے صرف مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے'

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق نائب صدر نے حال ہی میں دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر اے آئی ایم آئی ایم کا دامن تھاما تھا۔ Hamza Sufyan joins AIMIM

حمزہ سفیان نے بتایا کہ 'اے آئی ایم آئی ایم پر بی جے پی کی بی ٹیم ہونے کے الزامات غلط ہیں، بلکہ دیگر سیاسی جماعتیں بی جے پی کو خاص کر مسلم اکثریتی علاقوں میں جتانے کا کام کر رہی ہیں۔' AIMIM is not B team of BJP

ضلع علی گڑھ کی مثال دیتے ہوئے حمزہ سفیان نے کہا 'علی گڑھ کول اور شہر اسمبلی حلقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں چار چار مسلم امیدوار انتخابات میں نامزد کیے گئے ہیں جن میں اے آئی ایم آئی ایم کا ایک بھی امیدوار نہیں ہے تو مسلم علاقوں میں مسلم ووٹ تقسیم کرنے کا کام دیگر سیاسی جماعتیں کر رہی ہیں نہ کہ اے آئی ایم آئی ایم؟'

حمزہ سفیان نے مزید کہا کہ 'ضلع علی گڑھ کی سات اسمبلی حلقوں میں صرف برولی اسمبلی میں ہمنے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے باقی چھہ اسمبلیوں میں ہمنے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا۔ گزشتہ 70 سالوں سے ملک کی دیگر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو دھوکہ دے رہی ہیں، مسلمانوں کو حصہ داری نہیں دے رہی ہیں اور مسلمانوں کو حصہ داری نہ دینی پڑے اسی لیے وہ اے آئی ایم آئی ایم پر الزامات عائد کرتے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں:Owaisi Attacks BJP: بی جے پی نے یوپی میں جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا

مسلم امیدوار علیگڑھ کول اسمبلی (75) میں

محمد بلال (بہوجن سماج پارٹی)

اجو اسحاق (سماجوادی پارٹی)

نعیم خاں (آزاد امیدوار)

شمس تبریز خان (آزاد امیدوار)

مسلم امیدوار علیگڑھ شہر اسمبلی (76)

رضیہ خان (بہوجن سماج پارٹی)

ظفر عالم (سماجوادی پارٹی)

سلمان امتیاز (کانگریس)

ریحان الدین (مولک ادھیکار پارٹی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details