اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2022, 10:47 PM IST

ETV Bharat / state

Reaction On FIR Against Owaisi: 'اسدالدین اویسی پر ایف آئی آر قابل مذمت'

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یوپی کے ریاستی جنرل سکریٹری حمزہ سفیان کا کہنا ہے رکن پارلیمان و آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جانا قابل مذمت ہے۔ یہ لوگوں کو ہراساں کرنے اور اختلافی آواز کو خاموش کرنے کی ایک اور مثال ہے۔ Hamza Sufyan Reaction On FIR Against Asaduddin Owaisi

Reaction On FIR Against Owaisi
اسدالدین اویسی درج ایف آئی آر قابل مذمت'

علیگڑھ :آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یوپی کے ریاستی جنرل سکریٹری حمزہ سفیان نے پارٹی کے قومی صدر اسد الدین اویسی پر ایف آئی آر درج کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے مظاہروں کے بعد سے شروع ہونے والی مسلمانوں کی گرفتاری بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔ اصل مجرموں کا پیچھا کرنے کے بجائے پولیس جھوٹی ایف آئی آر درج کر رہی ہے اور سچائی کو سامنے لانے والے لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ دہلی پولیس نے آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر امن میں خلل ڈالنے اور لوگوں کو بھڑکانے والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اترپردیش اے آئی ایم آئی ایم کے جنرل سکریٹری حمزہ سفیان نے بتایا اسدالدین اویسی پر الزام یہ ہے کہ انہوں نے نفرت انگیز تقریر کیں جب کہ نفرت انگیز تقریر بی جے پی رہنماؤں نے ٹی وی چینل پر مباحثوں کے دوران اور ٹویٹر کے ذریعے کی ہیں اور یہ وہ تقریریں تھیں جس کی وجہ سے ہمارے خارجہ تعلقات کو نقصان پہنچا۔ کانپور اور بھارت کے دیگر مقامات پر فساد ہوئے۔

اسدالدین اویسی پر درج ایف آئی آر قابل مذمت

بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز باتیں کرنے والے مکمل حکومتی تحفظ کے ساتھ گھوم رہے ہیں جب کہ ملک بھر میں متاثرین جن کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔ حمزہ سفیان نے زور دیا کہ اسدالدین اویسی پر درج ایف آئی آر کو منسوخ کیا جائے، مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کرنے سے گریز کریں۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے ہمزہ سفیان نے کہا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو یہ دیکھے کہ کون ملک کے حالات خراب کر رہا ہے اور کون نہیں۔ اس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:FIR Against Owaisi: دہلی پولیس نے توازن بنانے کیلئے میرے خلاف مقدمہ درج کیا، اسدالدین اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details