نوید میاں نے کہا کہ رامپور میں اسمبلی انتخابات Assembly Elections in Rampur کی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ایک طرف جہاں سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں اور ان کا خاندان اپنے سیاسی وقار اور دبدبے کو برقرار رکھنے کی جدوجہد کر رہا ہے تو وہیں رامپور کا نواب خاندان اپنے کھوئے ہوئے وقار کو دوبارہ واپس لانے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہے۔
Hamza Miya Will Contest from Apna Dal: نواب کاظم علی خاں کے بیٹے اپنا دل میں شامل اس مرتبہ سابق وزیر نواب کاظم علی خاں عرف نوید میاں شہر سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر اعظم خاں کے مقامبلے میں کھڑے ہیں تو وہیں نوید میاں نے اپنے فرزند حیدر علی خاں عرف ہمزہ میاں کو اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم کے مقابلے پر سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ سے امیدوار Hamza Miya Contest From Swar Seat بنایا ہے۔
یہاں یہ بھی بتانا دلچسپ ہوگا کہ اس مرتبہ بھی نواب خاندان حزب روایت دو پارٹیوں میں تقسیم نظر آ رہا ہے۔ نوید میاں کے فرزند ہمزہ میاں کانگریس کا ٹکٹ لیکر میدان میں تھے لیکن ٹکٹ حاصل کرنے کے دو روز بعد ہی انہوں نے کانگریس کو خیرآباد کہہ کر بی جے پی اتحاد والے اپنا دل میں شمولیت اختیار کرلی۔ Nawab Kazim ali Khan vs Azam Khan
نوید میاں کانگریس سے تو ان کے بیٹے ہمزہ میاں اپنا دل سے میدان میں ہیں۔ اس سے متعلق جب نوید میاں سے سوال کیا گیا تو وہ ناراض ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ یہ سوال آپ سماجوادی پارٹی کے ملائم سنگھ یادو سے پوچھئے، انہوں نے اپنی بہو کو بی جے پی میں شامل کر دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کو بھی قبولا کہ نواب خاندان کی یہ قدیم روایت رہی ہے کہ ایک ہی خاندان کے دو افراد الگ الگ سیاسی پارٹیوں سے چناؤ لڑتے ہیں۔ Assembly Elections in Rampur
بہرحال اب ہمزہ سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ سے عبداللہ اعظم کے مقابلے اپنا دل سے چناؤ لڑیں گے۔ سوار ٹانڈہ اسمبلی سیٹ پر اس سے پہلے کئی مرتبہ ہمزہ میاں کے والد کاظم علی خاں عرف نوید میاں چناؤ لڑ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Congress suffered a setback in Rampur: رامپور میں کانگریسی امیدواروں کے پارٹی کو الوداع کہنے کا سلسلہ جاری
گذشتہ 2017 کا بھی اسمبلی چناؤ نوید میاں نے لڑا تھا اور وہ اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم سے شکست کھا گئے تھے۔ وہیں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں نوید میاں شہر سیٹ سے اعظم خاں کے مقابلے پر کانگریس پارٹی سے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ Assembly Elections in Rampur