بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے آئندہ 8 دسمبر 2020 کو بھارت بند کی اپیل کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کسانوں کی جانب سے یہ مظاہرہ بھارت میں گذشتہ دنوں پاس ہوئے زرعی قوانین کے خلاف ہو رہا ہے۔
حکومت کے خلاف کسانوں کا نیم برہنہ احتجاج اس مظاہرہ میں کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت ان کے مطالبات کو قبول نہیں کرتی اس وقت تک مظاہرہ جاری رہے گا۔
گذشتہ روز 5 دسمبر 2020 کو مرکزی حکومت اور کسان تنظمیوں کے مابین گفتگو بھی بے نتیجہ رہی۔
وہیں دوسری جانب کسانوں کا احتجاج مزید بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع سے بڑی تعداد میں کسان نوئیڈا پہنچ کر مظاہرہ میں شامل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آٹھ دسمبر کو کسانوں کا ملک گیر مظاہرہ، بائیں محاذ کی حمایت
ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقے نوئیڈا کے سیکٹر 16 فلم سیٹی میں سامنے بڑی تعداد میں کسان جمع ہوئے ۔
کسانوں نے دلت پریرنا استھل پر نیم برہنہ ہوکر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس وجہ سے سواری گاڑی کی آمد رفت میں مشکلات پیش آئیں۔
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو واپس لیا جائے دوسری کوئی صورت نہیں ہے اگر زرعی قوانین واپس نہیں لیا جاتا ہے تو وہ اس سے زیادہ شدت کے ساتھ احتجاج کرنے کے لیے مجبور ہو جائیں گے۔