مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ کے ٹھت شاہ پور گاوں کے رہنے ایک لاپتہ نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجنے کا انتظام کیا۔ رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفر نگر ضلع کے کھتولی تھانہ علاقے کے تحت شاہ پور گاؤں کا پورا معاملہ ہے۔ 20 سالہ کلدیپ عرف دیپک ولد سبھاش اپنے ماموں کے گھر رہتا تھا۔ گزشتہ 10 مارچ کو کلدیپ گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیاتھا۔ اس کے رشتہ داروں نے کھتولی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی تھی۔
Dead Body Found in Muzaffarnagar مظفرنگر میں نوجوان کی آدھی جلی لاش برآمد - ریاست اترپردیش کے مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ
مظفرنگر ضلع کے کھتولی تھانہ کے ٹھت شاہ پور گاؤں کے رہنے ایک نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ لاش کو مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان گذشتہ چند دنوں سے لاپتہ تھا۔ Youth Dead Body Found In Muzaffarnagar
گزشتہ روز اتوار کی صبح گاؤں کے باہر گوبر کے بٹوڈے کے جلنے کی اطلاع ملی ۔گاوں والوں نے آگ بجھائی تو نوجوان کی آدھی جلی ہوئی لاش دکھی۔انہوں نے اس کی مقامی تھانے کی پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔نوجوان کی شناخت کلدیپ کے طور پر ہوئی ہے۔گھر والوں نے بھی نوجوان کی لاش کی شناخت کی۔رشتہ داروں اور گاوں نے قاتل کی گرفتاری کے مطالبے پر ہنگامہ کھڑا کردیا۔پولیس نے حالات کو قابو میں کیا اور قتل کے معاملے میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کی یقین دیانی کرائی۔پولیس کی یقین دہانی کے بعد مقامی باشندوں نے ناکہ بندی ختم کی۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔